سابق وزیر اعظم کا اظہار بے بسی۔ ہم کھل کر رو بھی نہ سکے، نواز شریف

0

اسلام آباد( ویب ڈیسک)  سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بے بسی کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس کے سلسلے میں منگل کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ ‘آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیا ہے اور آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے۔’

جس پر نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا، ‘ہنسنا کیسا؟ ہم تو کُھل کر رو بھی نہ سکے’۔

بعدازاں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے سابق وزیراعظم پلٹے اور صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا، ‘میں معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے، مگر دل سے دیا ہے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.