پاکستانی وفد کی چیرمین مؤسسہ جنوب ایشیاء سے ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستانی وفد نے سعودی عرب میں چیئرمین مؤسسہ جنوب ایشیاء سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں چیئرمین رافع بدر نے کہا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا؛حج 2019 کے انتظامات مثالی ہونگے ۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سہولیات کی بہتری کیلئے عازمین کی تجاویز پر مبنی متعدد نکات پیش کیں ۔
انکا کہنا تھا 100 فیصد پاکستانی حجاج کو مشاعر ٹرین کی فراہمی کی کوشش کی جائے، ٹرین میں گنجائش نہ ہونے پر بسوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور بہتر انتظامات کیلئے پاکستانی مکاتب اولڈ منیٰ میں ترتیب سے مختص کئے جائیں ۔
پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اضافی واش رومز ، معیاری بنکر بیڈز ، نماز کی مناسب جگہ فراہم کی جائے اور پیک شدہ خوارک پر پابندی، دفتر امور حجاج پاکستان کو کھانا دینے کی اجازت دی جائے، مکاتب کو نئے ریٹس کے مطابق بہتر ٹرانسپورٹ ، تجربہ کار گائیڈ تعینات کرنے کا پابند بنایا جائے ۔
منیٰ مذدلفہ عرفات میں پاکستانی عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کے معاہدات پر دستخط ہو گئے ۔