مریم اورنگزیب جھوٹی ہے کسی سے مخلص نہیں ، عطاء الحق قاسمی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی ترجمان نواز لیگ پر برس پڑے، کہتے ہیں مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، وہ کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہے ۔
انھوں نے کہا مریم اورنگزیب نے میرے خلاف جھوٹا کیس بنوایا، کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے، پرویز رشید عظیم ہیں، سارا ملبہ خود پر لے کر سابق وزیراعظم کو بچا لیا۔
سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب کو جھوٹی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کیخلاف کیس مریم اورنگزیب کے دور وزارت میں بنا، پی ٹی وی پر پروگرام کے پرومو کے پیسے بھی ان کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے۔
سابق چیئرمین پی ٹی وی کے الزامات پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عطا الحق قاسمی ان کے بزرگ ہیں، وہ جو کہتے ہیں ٹھیک ہی ہوگا، اب بھی ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں تاحیات نااہل قرار دیا تھا ۔
عدالت نے ہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں ادا کئے گئے 19 کروڑ 78 لاکھ روپے عطا الحق قاسمی، سابق وزرا، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔