پاکستان میں کورونا سے اموات637، مریض28ہزار745ہو گئے

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6637ہو گئی جب کہ مصدقہ مریض 28ہزار745ہو چکے ہیں۔

کورونا سے خیبرپختونخوا میں 234 ، پنجاب میں 191 ،سندھ میں 180، بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم آزاد کشمیر میں ابھی تک کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔

آج ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1939 کیسز اور 18 اموات ، سندھ سے 1080 کیسز 4 اموات، خیبر پختونخوا میں 182 کیسز اور 13 اموات، پنجاب 438 کیسز، بلوچستان 151 کیسز، گلگت بلتستان 36 کیسز ایک مریض جاں بحق ہوا، اسلام آباد 51 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ہفتہ کو کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد234ہو گئی،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 182 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، مجموعی تعداد 4509 ہوگئی ، محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1086 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں ہفتہ کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1080 ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5498 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی تعداد 87108 ہوگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹوں میں 1080 نئے کیسز سامنے آئے۔

سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 771 تک جا پہنچی ہے ،مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2020 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں ہفتہ کو کورونا کے مزید 438 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی، صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10471 ہوگئی ہے،پنجاب میں کورونا سے اب تک 4131افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں ہفتہ کو کورونا کے مزید 151 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے،مریضوں کی مجموعی تعداد 1876 ہوگئی ہے،صوبے میں کورونا سے 222 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں آج کورونا وائرس کے مزید 51 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 609 ہوگئی ہے ۔

گلگت بلتستان میں ہفتہ کو مزید 36 کیسز سامنے آئے اور مریض جاں بحق ہوا جس کی تصدق محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کی،گلگت میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 430 ہو گئی،کورونا وائرس سے اب تک 303 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،آزاد کشمیر سے آج کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ۔

جمعہ تک کورونا کے مزید 939 کیسزسامنے آئے ہیں جن میں پنجاب میں 838 کیسز 12 اموات، بلوچستان 62 کیسز 2 اموات، اسلام آباد 37 کیسز اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جمعہ8اپریل تک سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں 209 میں ہوئیں جب کہ پنجاب میں 194 ، سندھ میں 171 ، بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں جمعہ تک کورونا کے مزید 838 کیسزرپورٹ ہوئے جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10033اور اموات 194 ہوگئی ہیں، اب تک 3201 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں جمعہ تک کورونا کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی ،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1725 اور اموات 24 ہوگئی ہیں جب کہ 209 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں،مجموعی تعداد 558 ہوگئی اسلام آباد میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں جمعہ تک کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، کیسز کی کل تعداد 78 ہوگئی ہے اور 58 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.