نجوت سدھو کی 28نومبر کو پھر پاکستان آمد،وزیراعظم کی دعوت قبول
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو کو ٹیلی فون کیا اوروزیراعظم عمران خان کی طرف سے 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو نے اپنے دوست عمران خان کی دعوت قبول کر لی۔
نوجوت سنگھ سدھو ایک دفعہ پھر واہگہ بارڈر کے زریعے امن کا پیغام لے کر پاکستان آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدھو سے کرتارپور بارڈر کھولنے سے متعلق پیشکش کی تھی۔