نیب افسروں کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین نیب نے تمام نیب افسروں کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی لگا دی اب صرف ترجمان ہی موقف دے سکے گا
نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام ڈائریکٹر جنرل اور دیگر افسروں کی میڈیا سے بات کر نے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کے تمام ڈائریکٹرجنرل سمیت افسروں پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا سے بات کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔
میڈیا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نیب کا موقف جاننے کے لئے صرف ترجمان نیب سے رابطہ کیا جائے نیب میں جاری تحقیقات کے بارے میں میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کرے ۔
چیئرمین نیب نے ڈی جی لاہور کے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو ز کا پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔
انھوں نے کہا ہم تمام معزز ارکان اسمبلی کے احترام کرتے ہیں۔
پیر سے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب لاہور کے دورہ پر موجودہیں اور آج بھی میگا کرپشن کیسز پر انہیں جاری تحقیقات بریفنگ دی جائے گی