خادم رضوی،پیر افضل قادری سمیت 500افراد کے خلاف مقدمات درج

0

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے خادم رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 500افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں ے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے گزشتہ دنوں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور خود لاہور میں دھرنے کی قیادت کی تھی۔

لاہور پولیس نے شہر میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 11 ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم رضوی سمیت 500 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے دونوں رہنماوں کے خلاف نقص امن اور سڑک بلاک کرنے کا الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.