مراد سعید کے ناک پر شیشہ لگ گیا،4ٹانکے لگے
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر مملکت مواصلات مراد سعید گھر میں شیشہ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے
مراد سعید کوناک پر شیشہ لگنے سے زخمی ہونے کا واقعہ منسٹر انکلیو والے گھر میں پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیشہ لگنے کے باعث مراد سعید کے ہاتھ اور چہرے پر زخم آئے۔
پولی کلینک میں فرسٹ ایڈ دی گئی ، چوٹ لگنے کے بعدوزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی مراد سعید کو پولی کلینک اسپتال لیکر آئے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مراد سعید کو ناک پر چار ٹانکے لگے ہیں تاہم باقی جسم پر کوئی زخم نہیںآ یا۔
ڈاکٹروں نے مراد سعید کو رات اسپتال میں ہی رہنے کا مشورہ دیاہے اور وہ پولی کلینک میں داخل ہیں۔