وزیراعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی صالح محمد اور جنید اکبر کی ملاقات
فوٹو:سکرین گریب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے رکن صالح محمد اور رکن اسمبلی جنید اکبر نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے او ر ملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، اس موقع پرعلاقے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
1) وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی جنید اکبر اور صالح محمد کی ملاقات
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 22, 2020
ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا
علاقے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال#PMImranKhan pic.twitter.com/LX0Xql81I3
ارکان قومی اسمبلی نے کورونا وائرس کی صورتحال میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کمزور طبقوں کو ریلیف و مالی معاونت فراہم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے حلقے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔
ملاقات کے دوران مانسہرہ سے رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے مانسہرہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور ان کے علاج معالجے کے بارے میں تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی ارکان پارلیمنٹ ہی حکومت ہیں ہر جگہ میں اور وزراء یا امدادی ادارے نہیں پہنچ سکتے اس لئے آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ آپ لوگوں کی مددکریں۔