وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیاگیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے سیمپل لے لیا گیا ہے ، وزیراعظم سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی جب کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ڈاکٹرز کی ہدایت پر وزیراعظم نے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیص نے بتایا کہ کچھ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد جب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تو وزیراعظم کا ٹیسٹ لینا بھی ضروری ہو گیاہے۔
ڈاکٹر فیصل نے وزیرعظم عمران خان کے ہمراہ کورونا پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں کیوں کہ انہوں نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا جس کا رزلٹ 24 گھنٹوں میں آئے گا،مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد
سماجی کارکن فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں ہی زیر علاج اور قرنطینہ میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف وزیراعظم ہی نہیں بلکہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔
یاد رہے فیصل ایدھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات میں انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا تھا،اب اس کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔
ایدھی فانڈیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے اور 5 دن قبل انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، ان کا 2 روز قبل کورونا کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔