کینیڈا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز روانہ

0


فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے باعث بیرونی ممالک میں پھنسے 43ہزار پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز جدہ سے 226 پاکستانی زائرین عمرہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لاہور لائے گئے جب کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے 221 پاکستانیوں کو کراچی پہنچایا گیا۔

دنیا بھر میں فلائٹس آپریشن کے باعث رکے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے حکومت نے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہو چکاہے۔

دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 797 کراچی سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہو چکی ہے جو لاک ڈاؤن اور فلاٹس آپریشن کی معطلی کے بعد کراچی سے ٹورنٹو کے لیے پہلی پرواز ہے۔

ٹورنٹو روانہ جانے والی پرواز کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کو مکمل فول پروف بنانے کے لئے 45منٹ تاخیر کی تاخیر ہوئی، عملے نے مسافروں کے سامان پر بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق جراثیم کش اسپرے کیا یہ خصوصی پرواز 10 بجکر 6 منٹ پر روانہ ہوئی ہے۔

ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ یہ پرواز کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 2 بج کر 35 منٹ پر ٹورنٹو پہنچے گی جہاں کینیڈا میں موجود پاکستانیوں نے کراچی روانگی کے لیے پہلے سے ہی بکنگ کروا رکھی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر ان پاکستانیوں میں ترکی، بنگلا دیش اور کرغزستان سمیت کئی ممالک میں پھنسے زیر تعلیم طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں۔

مسقط سے دو پروازوں کے ذریعے پہلے ہی 325 پاکستانیوں کو لایا جا چکا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 200 اور دبئی سے بھی 400 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان واپس لائے گئے ہیں۔

پی آئی انے بیرون ملک میں پھنسے 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے دو مراحل کا پلان مرتب کیا تھا جس
کا پہلا مرحلہ 14 اپریل سے 19 اپریل تک تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.