وزیر اعظم آج 50لاکھ گھر منصوبے کا اعلان کریں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان آج 50 لاکھ گھر منصوبے اور اپنا گھر اتھارٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کریں گے
ملک کے کچھ اضلاع میں پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت منصوبہ شروع کیا جائے گا، رجسٹریشن کا آغاز 22 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
ملک بھر کی کچی آبادیوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 22 اکتوبر سے 60 روز میں رجسٹریشن کرائی جا سکے گی، رجسٹریشن کرانے والے تمام افراد کو گھر ملنا ضروری نہیں ہوگا۔
بے گھر افراد کو ترجیح دی جائے گی رجسٹریشن منصوبہ بندی کے لیے کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ایک سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین رجسٹریشن کرا سکیں گے، جو افراد پہلے سے گھر کے مالک ہیں ان کی رجسٹریشن نہیں کی جائے۔
فیڈرل گورنمنٹ ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن نجی شعبے کے اشتراک سے منصوبہ شروع کرے گی گھر کے حصول کے لیے موڈ گیج کی سہولت فراہم کی جائے گی، گھروں کی لاگت 15 سے 20 سال کی آسان اقساط میں وصول کی جائے گی۔