بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بری خبر، فلائٹس آپریشن بندش میں توسیع

0


فوٹو:

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) بیرون ملک واپسی کے منتظر پاکستانیوں کیلئے بری خبر ہے کو کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی ہے ،بیرون ممالک میں ہزاروں کی تعدادمیں ڈاک پہنچنے میں بھی مزید تاخیرہو گئی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع 30 اپریل کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک کے لیے کی گئی ہے ، تاہم اس میں مزید توسیع کا امکان بھی موجود ہے کیونکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نو ٹیفکیشن کے مطابق تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نوٹم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اس دوران خصوصی اجازت والی ریلیف اور کارگوپروازیں آپریٹ کرتی رہیں گے۔

حکومت نے پہلے ہی پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس سے قبل پابندی 14 اپریل تک لگائی گئی تھی جس میں 21 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔

پاکستان میں گوگل سمیت مختلف سرکاری و نجی اداروں کی لوگوں کی پرسنل ڈاک بھی فلائٹس آپریشن بند ہونے کے باعث رکی ہے تاہم حکومت کی ارجنٹ نوعیت کی ترسیلات خصوصی پروازوں سے پہنچ رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.