آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے منجمد کر دئیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے ایک سال کیلیے منجمد کردیے ہیں۔
آئی ایم ایف سے جاری اعلامیہ کے مطابق جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا یہ اقدام کورونا وائرس کے پیش نظر متاثرہ ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کے اس ریلیف سے پاکستان کے 12ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر ہوگی۔ پاکستان کے ذمےآئی ایم ایف،عالمی بینک، اے ڈی بی، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے تقریباً 12 ارب ڈالر واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی موخر ہوئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو رواں سال تقریباً 40 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں لیکن کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے منجمد کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے مؤخر ہونے والوں قرضوں میں آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے شامل ہیں.