جعلی بینک اکاءنٹس، سپر یم کورٹ نے جے آہی ٹی بنا دی

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جے احسان صادق کی سر براہی میں چھ رکنی کے آ ئی ٹی تشکیل دے دی سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ریجرز سیکورٹی دی گئی اور تمام ادارے تعاون کریں گے جبکہ جے آ ئی ٹی پندرہ روزہ رپورٹ بھی سپریم کورٹ کو دیا کرے گی ۔

جعلی بینک اکاونٹ کیس میں سپریم کورٹ نے چھ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔۔ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ممبران میں ٹیکس کمشنر عمران لطیف ، سٹیٹ بینک سے ماجد حسین ، نیب سے نعمان اسلم ، ایس ای سی پی سے محمد افضل ، آئی ایس آئی سے برگیڈیئر شاہد پرویز شامل ہوں گے سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ معاملے کے نوعیت کے مدنظر جے آ ئی ٹی کی تشکیل ضروری ہے ۔

جے آئی ٹی معاملے کی گہرائی میں تحقیقات کرے گی،اور ملکی تمام ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کریں گے، جبکہ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کی پندرہ روزہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرے گی جے آئی ٹی ضرورت کے تحت کسی بھی ادارے سے ماہر کی خدمات حاصل کرسکتی ہے تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی کسی بھی قسم کے پریس ریلیز تحقیقات کے دوران میڈیا کو جاری نہیں کرے گی۔

جے آئی ٹی ممبران کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا گیا
عدالت کے حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ جےئی ٹی کی تحقیقات وقتی طور پر اسلام آباد منتقل کرنے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، تاہم تحقیقات میں رکاوٹ مشکل یا دباو کی صورت میں تحقیقات منتقل کرنے کی استدکا دوبارہ جائزہ لیا جاسکتاہے۔

سپریم کورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 24ستمبر کو ہوگی ، جے آئی ٹی تشکیل کی استدعا ڈی جی ایف آئی اے نے کی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.