کوروناوائرس، پاکستان میں اموات118، مریض6300ہو گئے
فوٹو:فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے بدھ 15 اپریل کو10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 118 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6300 گئی ہے۔
بدھ کو ملک میں ہونے والی 118 اموات میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 42، سندھ میں 41، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں اب تک ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں۔بدھ کو ملک میں کورونا کے مزید 316 کیسز سامنے آئے ہیں
سندھ میں 150 کیسز 6 اموات ، خیبر پختونخوا میں 47 کیسز 4 اموات ، پنجاب 71کیسز ، بلوچستان 33، اسلام آباد 9 ، گلگت بلتستان 3 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 اموات بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی، صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور اموات 41 ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں پندرہ اپریل کو مزید12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 262 ہوگئی جب کہ صوبے میں اموات کے حوالے سے صوبائی ترجمان اور محکمہ صحت کی رپورٹ میں تضاد ہے اور وہ تعداد 2 اور 1 بتا رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے بدھ کو کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، مجموعی تعداد 140 ہوگئی ہیاسلام آباد میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔
منگل کو پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100تھی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5830 ہوگئی تھی۔ آزاد کشمیر سے آج اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم کوئی ابھی تک کوئی فوت نہیں ہوا۔
منگل14اپریل کو سندھ میں 66 کیسز 4 اموات، پنجاب سے 200، بلوچستان سے 17، آزاد کشمیر سے 3 اور گلگت بلتستان سے ایک کیس رپورٹ ہواہے اس طرملک میں ہونے والی اموات 100 ہوگئی یعنی تھری فگر تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ اور خیبرپختونخوا میں 35، 35 ہیں،پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک خاتون جاں بحق ہو چکی ہیں
منگل ملک میں کورونا کے مزید 287 کیسز سامنے آئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں منگل کورونا وائرس کے مزید 66 کیسز چار اموات کی تصدیق کی،صوبے میں مجموعی تعداد 1518 ہو گئے ہیں،منگل کو مزید 8افراد صحت یا ب ہونے کے بعد سندھ میں اب تک 427 ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں مگل کوکورونا کے مزید 200 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 170 کیسز کی تصدیق رات گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بذریعہ ٹوئٹ کی بعد میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے مزید 30 کیسز کی تصدیق کی۔
صوبے میں اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 2856 ہوگئی ہے،ترجمان کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 992 تبلیغی ارکان، 1074 عام شہری اور 89 قیدی کورونا میں مبتلا ہیں،صوبے میں اب تک کورونا کے 508 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں منگل کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے،مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے،بلوچستان میں منگل کو 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 248 ہوگئی۔
بلوچستان کے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں، بلوچستان میں کورونا کے 124مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوصوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 8 افراد صحتیاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والو ں کی تعداد 153 ہوچکی ہے،
اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہے۔گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا مجموعی تعداد 234 ہو گئی۔