وزیراعظم عمران خان کا پاک فوج کے ہیڈکوارٹرکا پہلا دورہ

0

راولپنڈی (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا پاک فوج کے ہیڈکوارٹرکا پہلا دورہ، عسکری قیادت نے ملک کے دفاع اور اندرونی سلامتی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پاک فوج کی تمام ضروریات پوری کریں گے وزیراعظم کی یقین دہانی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا،جنرل ہیڈکوارٹر کے دورہ کے دوران وزیراعظم کوملک کے دفاع،اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

،وزیراعظم آٹھ گھنٹے جی ا یچ کیو میں رہے دورہ کے موقع پردفاع،خارجہ امور، خزانہ اوراطلاعات کے وفاقی وزیر اور وزیر مملکت داخلہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم کو گارڈ آف آنر دیاگیا، عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی،اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کو دہشتگردی کے خلاف مہم ، جاری آپریشن ردالفساد ، کراچی کی صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں ، پیشہ وارانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا قوم کی حمایت سے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔

عمران خان نے کہا حکومت پاک فوج کی صلاحیت کو بر قرار رکھنے کیلئے تما م وسائل فراہم اور ضروریات پوری کرے گی۔۔انھوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ انشاء اللہ پاکستان کی قسمت جاگے گی۔

پاکستان مثبت انداز میں خوشحال اقوام میں شامل ہوگا۔آرمی چیف نے دورہ کرنے اور فوج پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاک فوج انشاء اللہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور ہر قیمت پر اور قربانیاں دے کر مادر وطن کے دفاع کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.