نیب ریفر نس داہر ہو نے تک تحقیقات پبلک نہ کر ے، چیف جسٹس
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چیف جسٹس میاں آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔پیر کے روزہونے والی اس ملاقات میں چیئرمین نیب نے چیس جسٹس کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیااور ریفرنسز دائر
کرنے اور تحقیقات میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر چیس جسٹس نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ آئندہ جس کسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے وہ تحقیقات عدالت میں ریفرنس دائر کرنے تک خفیہ رکھی جائیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب ادارے کا مقصد بدعنوانی کا سدباب کرنا ہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا نہیں۔ابتدائی مرحلے میں ہی تحقیقات کی تفصیلات عام ہونے سے باعزت شہریوں کی ہتک عزت ہوتی ہے اور تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر اس نقصان کا ازالہ نہیں ہوپاتا جس پر اسے معاشرے میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس لیے شہریوں کو شرمندگی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ٹھوس شواہد کے حصول تک تحقیقات کو خفیہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں بھی کہا تھا کہ نیب تحقیقات میں احتیاط کرے۔نیب کو کسی کی عزت نفس مجروح کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔