پاکستان،ایک دن 15اموات، مجموعی تعداد86،مریض 5036ہو گئے

0

فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں11اپریل بہت بھاری ثابت ہوا، کورونا وائرس کے ہفتہ کو244نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 15اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 86 اور وائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد 5036ہو گئی ہے۔

ہفتہ کو نئے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں28اموات، خیبرپختونخوا میں 31 ،پنجاب میں 21 ، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں۔

کورونا کی جاری لہر کے دوران آج جاں بحق ہونے والوں کی اب تک کی یہ ایک ہی دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے،سندھ میں 104 کیسز اور 6 اموات، پنجاب میں 89 کیسز اور 3 اموات، خیبر پختونخوا میں 41 کیسز اور 6 اموات ، بلوچستان میں 8 کیسز جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

سندھ میں مجموعی کیسز 1318 سامنے آ چکے ہیں، مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں جب کہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں11اپریل کو کورونا وائرس کے 89 کیسز اور ایک اور 3 اموات ہوئی ہیں جس کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے۔ اس طرح پنجاب میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2425 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں اموات اور نئے کیسز کی تصدیق کی، تیمور خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 41 نئے کیسز اور 6 اموات ہوئیں۔صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 697 اور ااموات 31 ہوچکی ہیں جب کہ اب تک 142 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آج بلوچستان میں مزید 8 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 228 ہوگئی،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 95 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.