اکیس ارب روپے کے مہنگے ترین الیکشن آج ہوں گیے

0

اسلام آباد( وقار فانی مغل )آج ہو نے والے عام انتخابات جہاں خونی قرار پائے ہیں وہاں اس بار 21 ارب سے زائد خرچہ بھی آئیگا،مذکورہ اخراجات گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہیں۔

اس الیکش کے دوران تین امیدوار شہید کر دئے گئے جن میں ایک عوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلور دوسرے تحریک انصاف کے اکرام اللہ گنڈا پور اور تیسرے باپ کے سراج رہیسانی شامل ہیں،حملہ تو شیخ آفتاب،اکرم درانی اور کئی دیگر غیر معروف امیدواروں پر بھی ہوئے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

،اس بار جہانگیر ترین،رائے حسن نواز،سردار غلام عباس،رانا آصف توصیف نااہل ہوئے،کیپٹن صفدر ۔مریم نواز اور حنیف عباسی کو سزا دے دی گئی جب کہ نواز شریف کو پہلے ہی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔شہید ہونے والے امیدواروں کے حلقوں کے علاوہ این اے 60 جہاں شیخ رشید اور حنیف عباسی مد مقابل تھے میں بھی پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔کل8 حلقوں میں پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن مکمل متحرک ہے اور رات گئے تک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جا تا رہا ہے،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے،سندھ اسمبلی کے لئے ایک امیدوار میر شبیر ہزار بجارانی بلامقابلہ منتخب ہو چکا ہے۔

اخراجات کی مد میں سے 10 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد معمول کے انتخابی عمل جس میں پولنگ اسٹاف کی تربیت ٗالیکشن میں فرائض انجام دینے والے انتخابی عملے کے معاوضے، انتخابی مواد کی چھپائی، مواصلات اور دیگر معاملات کی مد میں خرچ ہوں گے۔

سکیورٹی اہلکاروں کو ادا کیے جانے والے فنڈ کی لاگت بھی اتنی ہی رہنے کی توقع ہے، تاہم اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے بعد ادائیگیوں کے بل کی بنیاد پر ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔دستاویزات کے مطابق عام انتخابات میں اس بار مہنگا امپورٹڈ بیلٹ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پولنگ سٹاف کا اعزازیہ بھی 3000 سے بڑھا کر 8000 روپے کر دیا گیا ہے۔

یوں 2013 میں ایک ووٹر پر آنے والا 58 روپے کا خرچہ 140 روپے اضافے کیساتھ اس بار 198 روپے ہو گا۔ 2013 میں الیکشن کمیشن نے انتخابات پر 4 ارب 73 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے حلقے میں انتخابی اخراجا ت کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی اکثریت اس حد سے تجاوز کر چکی ہے۔مجموعی طورپر تقریباً 157 فیصد اضافہ ہوا تھا ٗ2008 میں پاک فوج کو 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں ادا کیے گئے تھے جبکہ 2013 میں سیکیورٹی کے لیے ادا کی جانے والی رقم 70 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔

واضح رہے کہ ان اخراجات میں پولیس سمیت مقامی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی سطح پر کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کے اخراجات شامل نہیں اس حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے بتایا کہ انتخابی عمل کے اخراجات میں واضح اضافہ بیرونِ ملک سے برآمد کیے جانے والے واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کے باعث ہوا، اور انتخابی عملے کو دیے جانے والے معاوضہ میں اضافہ بھی اس کا سبب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.