روپے کی قدر مز ید کم۔ ڈالر 128 کا ہو گیا

0

کراچی(ویب ڈیسک)  پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 128 روپے کی سطح پرپہنچ گیا۔

اس حوالے سےایکسپرپس نیوز کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 6 روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد 128 روپے تک ہوگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145روپے72 پیسے ہوگئی۔

ڈالر کی اونچی اڑان نے اسٹاک مارکیٹ پر بھی برے اثرات مرتب کئے، ہفتے کے پہلے کاروباری روز پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہی روز 40 ہزار اور 39 ہزار 500 کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ساڑھے 7 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 مارچ 2018 کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 115 روپے50 پیسے تھی جو آج بڑھ کر 125 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.