کرک کی سیاسی قیادت مساہل حل کرنے میں ناکام رہی۔ شاکر ذیشان خٹک

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے34 کرک سے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار شاکرذیشان خٹک نے کہاہے کہ ضلع کرک کی موجود ہ سیاسی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ہر الیکشن میں عوامی مسائل حل کرنے کے بلند بانگ دعو وں کے باوجود کسی سیاسی رہنما ،جماعت یا منتخب نمائندوں نے عوام کے مسائل حل کرنے پرکوئی توجہ نہیں دی ۔

اسلام آباد میں پارٹی میٹنگ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاکر ذیشان خٹک نے کہا اب کی بار عوام جھوٹے دعووں سے ہوشیار رہیں اوران کے دھوکے میں نہ آئیں۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں ضلع کرک کے عوام نے پی ٹی آئی پراعتماد کرتے ہوئے دونوں صوبائی نشستیں اورایک قومی اسمبلی کی نشست اس کی جھولی میں ڈال دی تھیں لیکن اس کانتیجہ یہ نکلا کہ دونوں صوبائی نمائندے اپنی جیبیں بھرنے میں لگ گئے ۔

ملک قاسم نے پریشر پمپس کے نام پرقوم کے اربوں روپے لوٹے ، ایک ایک پریشر پمپ کودس دس بار ظاہر کرکے قومی دولت لوٹی گئی جبکہ گل صاحب خان نے اربوں روپے کی رائلٹی من پسند ٹھیکداروں میں بانٹی اور اپنے ساتھ دوستوں کوبھی نہال کیا ۔

انھوں نے کہا ہمارے ایم این اے پورے پانچ سال غائب رہے ۔جس کی ذمہ داری پی ٹی آئی پرعائد ہوتی ہے کیونکہ کرک کے عوام نے ووٹ ناصرخان کونہیں بلکہ پی ٹی آئی کودیا تھا۔

انھوں نے کہاہماری خواہش ہے کہ ضلع کرک کواپنے وسائل کے پیش نظر رائلٹی کی مد میں پورا حصہ دیا جائے ہمارے نوجوانوں کواوجی ڈی سی ایل میں زیادہ سے زیادہ سکالرشپ ملنے چاہیں ، جس کیلئے کامیابی کے بعد ہم پورا زور لگائیں گے۔

شاکرذیشان نے کہاکہ صابرآباد میں زیبی ڈیم کب سے بن چکا ہے لیکن آج تک ڈیم سے کرک سٹی کو پانی فراہم نہیں کیاجاسکا ، حالانکہ بار بار اس کے وعدے کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.