سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹا دی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نگران حکومتوں کو نئی ملازمتوں پر بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران حکومتیں مفاد عامہ میں نئی بھرتیاں،ترقیاں کرسکیں گے،الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پر پابندی سے متعلق 11 اپریل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔
سابق نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔