کورونا وائرس ،پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی کردیئے گئے
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سامنے آنے پر پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے مختصر ٹویٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر آج ہونے والے ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور کل (18 مارچ) کو ہونے والا فائنل کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا، اسے بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن 5 میں پلے آف کا مرحلہ ختم کرکے سیمی فائنل تک کردیا گیا تھا اور 22 مارچ کو ہونے والے فائنل کو بھی 18 مارچ کو کردیا گیا تھا۔
بعد میں ایک متفقہ فیصلہ کے زریعے خالی گراونڈز میں میچز کرائے گئے لیکن اس کے باوجود خطرات بڑھنے پر غیر ملکی کھلاڑی واپس چلے گئے تھے جبکہ لاہور قلندر کے کھلاڑی موجود تھے.
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی بات کی تعداد184تک پہنچ گئی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں 15 اور بلوچستان میں 10، پنجاب میں 2 جبکہ اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں 5 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
پی ایس ایل میں آج پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا سیمی فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول تھا۔