میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں،مریم نواز
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےاگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈرا دھمکا کر روک سکتا ہے تو وہ یہ جان لے کہ سولین بالادستی اور آئین کے ساتھ جو تعلق ہے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہن اور بطور مسلم لیگ (ن) کی ورکر کی حیثیت سے شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوں کہ انہوں نے بغیر کسی الزام اتنی لمبی جیل کاٹی اور پارٹی نظریے پر قائم رہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد لندن میں زیر علاج ہیں، اگر دل چہرے اور الفاظ کا ساتھ نہ دے رہا ہو تو یہ بلکل غلط بات ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میری خاموشی تھی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں، اگر آج میں بولوں گی تو کیا میڈیا دکھائے گا؟مجھے میڈیا پر دکھانے پر پابندی ہے، خوف کا یہ عالم ہے، مجھے سے زیادہ میڈیا پابندیوں کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میرے والد علاج کے لیے لندن میں زیر علاج ہیں، میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے ان کو تکلیف ہو، جب میری قیادت سمجھے گی اور ہدایت کرے گی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کروں تو مجھے پیچھے نہیں پائیں گے۔
مریم نواز نے ان خبروں کی تردید کی کہ جس میں نواز شریف سے متعلق کہا گیا تھا کہ نوازشریف نے مریم نواز کی لندن میں موجودگی کے بغیر علاج کرانے سے انکار کردیا ہےمریم نے واضح کیا کہ ‘نواز شریف نے صرف یہ کہا تھا کہ مریم نواز کی تاریخیں قریب ہیں، اس لیے تھوڑا انتظار کرلیتا ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ یقیناً والد صاحب کا دل کرتا ہوگا کہ گھر کے تمام افراد ان کے ساتھ ہوں کیونکہ میری والدہ کی رحلت کو زیادہ عرصہ بھی نہیں ہوا ہے۔