کراچی میں ایک دن کورونا وائرس کے 8 نئے کیسز کی تصدیق

0

ویب ڈیسک

اسلام آباد: انسانی رویہ اور احساس کا امتحان لینے والی جان لیوا بیماری کورونا وائرس کے پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے اور محکمہ صحت سندھ نے  8 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 16 اور صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے.

گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ جن افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے م 5 شام سے براستہ دوحہ کراچی آئے اور 3 لندن سے براستہ دبئی گزشتہ ہفتے کراچی پہنچے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف کی طرف سے ٹوئٹر پر بتایا گیا تھا کہ کراچی شرقی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شہری کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا جبکہ ایک مریض کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔۔

یہ متاثرہ شہری بھی شام سے براستہ دوحہ کراچی آیا تھا جبکہ ان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرلیا گیا ہے جبکہ سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد بڑھ کر 13 اور پاکستان میں 16 ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایکاجلاس میں بتایا گیا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے ٹیسٹ کے لیے مجموعی طور پر 107 نمونے حاصل کیے تھے جس میں سے 4 مثبت آئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا اب تک وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے نئے کیسز کی تصدیق کرتے رہے تھے اب کراچی میں نئے مریض سامنے آنے پر محکمہ سندھ نے تصدیق کی ہے.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے 3 مارچ کو پانچویں کیس کی بھی تصدیق کی تھی جس کے بعد 6 مارچ کو کراچی میں 69 سالہ شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو سندھ میں تیسرا اور پورے پاکستان میں چھٹا کیس تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 19 دسمبر کو چین میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا تھا اور یہ وائرس اب تک دنیا کے 108 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 3 ہزار 800 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 62 ہزار 53 افراد اس وائرس سےنجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں مکمل صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے خارج کردیا گیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے پاکستان آنے والوں کے ساتھ وائرس پاکستان پہنچا ہے، تمام تر حکومتی حفاظتی اقدامات کے باوجود چین میں پاکستانیوں کے ورثاء کے ساتھ اسمبلیوں سے بھی پاکستانیوں کو واپس لانے کے مطالبات سامنے آئے تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.