گلوکار علی ظفر کی یوم خواتین کیلئے خصوصی ویڈیو نظم
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آج یوم خواتین ہے اور ہر کوئی اپنے انداز سے اظہار یکجہتی کررہا ہے ایسے میں گلوکار علی ظفر نے پیانو کی دھن کے ساتھ خواتین کیلئے نظم کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
علی ظفر کہتے ہیں.
کھلتی اور روشن صبح کا کومل سا روپ ہو تم
کبھی مدھم مدھم چاندنی، کبھی تیکھی دھوپ ہو تم
تم جو نہیں میرے ساتھ تو میری حیثیت کیا ہے
بتلاؤ تمہارے عشق کی یہ کیفیت کیا ہے؟
اے عورت! تم بے مثل ہو تمہیں پہنچے میرا سلام
میری روح تمہاری سلطنت میرا دل ہے تیرا غلام
خواتین کا عالمی منانے کا آغاز کیسے ہوا؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن پاکستان میں اس بار پہلی مرتبہ ہوم خواتین جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے اس کی وجہ عورت مارچ کے نام پر عورت کا غلط تصور پیش کرنا ہے جس پر باپردہ خواتین بھی فعال ہو گئی ہیں.
یاد رہے 1908ء میں نیویارک میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ملازمین نے کام کی نوعیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اور اپنے حقوق تسلیم کرائے جس کے اعزاز میں دنیا میں پہلی بار یوم خواتین امریکا میں 28 فروری 1909ء کو منایا گیا۔
یہ دن منانے کا اہتمام امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے کیا تاہم بعد میں اقوام متحدہ نے 1975ء میں باقاعدہ طور پر 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے نام سے منسوب کردیا جس کے بعد سے آج تک ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔
آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں شہر شہر عورت مارچ ہوگا اور اسی سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کی جانب سے سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی۔
جماعت اسلامی نے یوم خواتین کو حقیقی رنگ دے کر لاہور کے عورت مارچ کو جو پہلے ہی پوسٹرز اور آزادی کا غلط تصور پیش کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے.
گوجرانوالہ میں گزشتہ روز نکالی گئی، حیاریلی میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کےلیے جی ٹی روڈ پر مارچ کیا جبکہ کراچی میں امیر جماعت سراج الحق نے بہت بڑی خواتین کانفرنس سے خطاب کیا.