شاہ محمود اور جہانگیرترین میں تلخ کلامی، عمران نے معاملا سلجھادیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ، عمران خان نے معاملا رفع دفع کرادیا۔
ذرائع نے اجلاس کی اندرونی کہانی دیتے ہوئے بتایاہے کہ کور گروپ کے اجلاس میں سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے۔
،ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا،دونوں رہنماوں کے درمیان چپقلش کی وجہ رائے حسن نواز بنے۔
اجلاس میں رائے حسن نواز کی نااہلی کو شاہ محمود قریشی زیر بحث لائے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو شاہ محمود نے چیلنج کیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کاموقف تھا کہ رائے حسن نواز نااہلی کے بعد پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں ، اس دوران شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین بول پڑے۔
جہانگیر ترین کااعتراض تھا کہشاہ صاحب آپ کا اشارہ میری طرف ہے، اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان تلخ جملوں پر عمران خان نے مداخلت کی۔
عمران خان نے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدہ پر نہ رکھنے کااعلان کیا،عمران خان کے اعلان کے بعد معاملا رفع دفع ہو گیا۔