ڈاکٹر قدید کو نگران وزیراعظم ہونا چایئے، جماعت اسلامی

0

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نگران وزیراعظم کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے نام تجویز کئے ہیں۔

اس حوالے سے دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جسٹس (ر) ناصر الملک، عشرت حسین اور تصدق جیلانی کے نام دیئے گئے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کئے جو قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو فراہم کر دیئے

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نگران وزیرِاعظم کیلئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے تجویز کئے گئے نام پسِ پشت ڈال دیئے ۔پی ٹی آئی نے ڈاکٹر عشرت حسین، تصدق جیلانی اور عبدالرزاق داوٴد جبکہ جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام تجویز کیا تھا۔

دوسری جانب خورشید شاہ کہتے ہیں کہ احسن بھون بھی نگران وزیرِاعظم ہو سکتے ہیں۔۔ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی کے دیئے ناموں کے بجائے اپنی پارٹی قیادت کی سفارش کو ترجیح دی۔

ادھر پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری کا پریس کانفرنس میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پیش کردہ ناموں کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ عدم اتفاق پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.