قومی دولت کا پوچھ لیا جائے تو یہ زیادتی نہیں ہوتی، چیئرمین نیب

0

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے قوم کی دولت خرچ کرنے کا پوچھ لیا جائے تو یہ زیادتی نہیں، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تحقیقات شروع کرنے اور بند کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے کیا جاتا ہے

لاہور میں ایک ہاوٴسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیاہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب حکومتی اور ریاستی ادارہ ہے، یہ باہر سے نہیں آیا، اسے اختیارات مقننہ نے دیے ہیں، نیب کا اصول یہی ہے کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو۔

انھوں نے کہا کہ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، جمہوریت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتے جو جمہوریت کے لبادے میں کرپشن کوفروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب اب کرپشن کوفروغ نہیں دینے دے گا، یہ آخری فیصلہ ہے، بدعنوان عناصر کیخلاف عدم برداشت اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل جاری رہے گا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کے ذہن میں کسی قسم کا کوئی تعصب نہیں، جب عوام کی خدمت نہیں ہو گی تو جمہوریت کی بقاء بھی خطر ے میں ہوجاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.