نواز شریف کی منی لانڈر کے معاملا پر چیئرمین نیب کی دوبارہ طلبی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو نواز شریف پر 4.9 ملین ڈالر کی بھارت منی لانڈرنگ کے الزام پر 22 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو آج کے لیے طلب کیا تھا۔

قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس آج صبح موصول ہوا، پہلے سے میٹنگز اور مصروفیات کا شیڈول طے تھا لہٰذا کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔

قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کا موقف تسلیم کرتے ہوئے انھیں 22مئی کو پیش ہونے کا کہاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.