بجلی کے طویل بریک ڈاون کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پنجاب، خیبر پختونخواہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاوٴن ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جا ری کر دی گئی
پاور ڈویڑن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ سے سپلائی معطل ہوئی ساتھ ہی اضافی بجلی کا دعویٰ بھی کر دیا۔
ترجمان پاور ڈویڑن کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق صبح نو بجکر اٹھائیس منٹ پر گدو اور رحیم یار خان ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی اسی وقت گدو ڈی جی خان لائن بھی ٹرپ کر گئی۔
اس کے بعد سارا لوڈ گدو مظفر گڑھ ٹرانسمیشن لائن پر آنے کی وجہ سے تین سیکنڈ میں یہ ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ کر گئی جس کے بعد چند پاور سٹیشنز ٹرپ کر گٰے اور شمالی ریجن کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
اسی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ متاثر ہوئے ٹرپنگ کے بعد این ٹی ڈی سی نے اپنی گراوٴنڈ ٹیمیں متحرک کر دیں۔
ترجمان پاور ڈویڑن نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صارفین سے معذرت کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کر ڈالا کہ ٹرپنگ سے قبل سسٹم میں ڈیمانڈ سے زائد بجلی موجود تھی۔