نیلم ویلی حادثہ۔ 7لاشیں نکال لی گہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک )نیلم ویلی حادثہ میں
اب تک 7 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔
برآمد ہونے والوں میں ٹپس کالج فیصل آباد کے تین، ساہیوال میڈیکل کالج کے ایک اور ٹریکر کلب کے دو افراد شامل ہیں-
این ڈی ایم اے کے مطا بق ایک شخص کی نعش کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ لاپتہ افراد کی تعداد چھ ہے۔۔
لاپتہ افراد میں ٹپس کالج فیصل آباد کے طلبہ معضم اور احمد رشید، ساہیوال میڈیکل کالج کی دو طالبات اطمل اور آمنہ کوثر، ٹریکر کلب کی فائزہ نعمان اور ایک مقامی شخص سائم شامل ہیں ِ
5۔ گیارہ زخمی افراد، جن میں 7 ٹپس کالج فیصل آباد، 3 ساہیوال میڈیکل کالج اور ایک دکاندار شامل ہے کو آدمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کر دیا کیا ہے۔
6ِ پاکستان آرمی، نیوی ریسکیو 1122، مقامی لوگ اور پولیس تمام متاثرین کی تلاش اور ریکوری آپریشن میں شامل ہیں۔
یاد رہے دو دن قبل وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے مقام پر کٹن انٹیک پل جا گراں نالے میں گر نے دے 25 سے زیادہ سٹو ڈنٹس نالے میں گر گے تھے۔