پی ایس ایل فائیو، دفاعی چیمپئن کوئٹہ کا فاتحانہ آغاز،اسلام آباد کو شکست

0

فوٹو:پی ایس ایل

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کراسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

حسنین مین آف دی میچ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ ملان 64 رنز بناکر نمایاں رہے،کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اور بین کٹنگ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ نے شروع میں اہم وکٹیں گنوانے کے باوجود نوجوان اعظم خان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

کوئٹہ کے کوچ معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے 33 گیندوں 59 رنز کی اننگز کھیلی اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تاہم مین آف دی میچ کا ایوارڈ 4 وکٹیں لینے والے حسنین کے حصے میں آیا.

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں، پی ایس ایل فائیو سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.