آرمی چیف کی کویت کےحکومتی وفوجی عہدیداروں سے ملاقاتیں

0


راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کویت پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اعلی حکومتی اور فوجی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کویت کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور ال جابر ال صباح، کویتی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد ال خادھر اور لیفٹیننٹ جنرل سٹاف انجینئرنگ ہاشم عبدالرزاق ال رفییع سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے معاملات، سکیورٹی اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویت کی سیاسی اور فوجی قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے حوصلے کی تعریف کی۔

دونوں ممالک نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں مثلاً دفاعی اشیا کی برآمدات، ٹریننگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

اس سے قبل جنرل قمر باجوہ کی کویت آمد پر ان کا استقبال کویتی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینٹ جنرل محمد خالد ال خادھر نے کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.