ملائیشیا۔مہاتیر محمد کی سیاست میں فاتحانہ واپسی

0

فوٹو: سوشل میڈیا

کوالا لمپور(ویب ڈیسک )ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادیوں نے جیت کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔

ملائیشیا کے عام انتخابات میں 92 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی جیت گئے ہیں۔ مہاتیر محمد نے بریسن نیشنل اتحادی جماعت کو شکست دی جو کہ 60 سالوں سے اقتدار میں ہے۔ مہاتیر محمد اور ان کےاتحادیوں نے 115 نشستیں حاصل کیں جب کہ حکومت سازی کے لئے 112 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطا بق مہاتیر محمد کی حلف برداری کی تقریب جمعرات ہوگی جس کے بعد وہ دنیا کے معمر ترین منتخب رہنما بن جائیں گے۔

اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج ملائیشیا میں تاریخی فتح حاصل کی، انتقامی سیاست کا روادار نہیں، ہم قانون کی بحالی چاہتے ہیں اور انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے تاہم انہوں نے سیاست میں واپس آکراپنے مخالف نجیب رزاق کو شکست دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.