عمران خان کی پشتون تحفظ مومنٹ سے مذاکرات کرانے کی پیشکش
فوٹو: جیو نیوز
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشتون تحفظ مومنٹ اور فوج میں مذاکرات کی پیشکش کر دی
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہ 2013 کے انتخابات میں ایک بریگیڈیئر نے پنجاب میں نواز شریف کی بہت مدد کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ نواز شریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں نہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ معلق پارلیمنٹ ملک کے لیے اچھی نہیں ہوگی۔
عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی وجہ سے الیکشن ایک سے ڈیڑھ ماہ کے لیے التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔
قبائلی علاقوں میں جاری احتجاج سے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے پشتون تحفظ مومنٹ اور فوج میں مذاکرات کی پیشکش کر دی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب عمران خان گول کر گئے۔