پہلے واپس آ کر مصیبت سر لی، اب ماحول ساز گار ہوا تو آوں گا،مشرف
فائل فوٹ
اسلا م آباد(ویب ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے پہلے میں نے خود ملک واپس آ کر مصیبت سر لی تھی اب تب آوں گا جب میرے لئے سازگار ماحول والی حکومت آجائے گی
آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے ویڈیو خطاب اور بعد میں پریس کانفرنس میں پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی بیرونِ ملک کوئی جائیداد نہیں، جو پیسہ کمایا خود اپنے زور بازو سے کمایا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ عدلیہ افتخار محمد چوہدری کے زیر اثر نہیں ہے، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نواز شریف کے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں وطن واپسی کیلئے کوئی زبان نہیں دوں گا۔
پرویز مشرف نے کہا پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں کسی کو حوالے نہیں کیا۔ بیرونِ ملک کوئی جائیداد ہے نہ کبھی کرپشن کی۔
نواز شریف نے خود اپنے پاوٴں پر کلہاڑا مارا۔ووٹ کو یہ خود تو عزت دیتے نہیں، میں تو ووٹ کوعزت دیتا ہوں۔شریف خاندان اپنی قبر خود کھود رہے ہیں خود اس میں گر جائیں گے،ابھی بھی حکومت مشینری پر نوازشریف کے لوگ لگے ہوئے ہیں
پرویز مشرف کا کہنا تھامیری منی ٹریل تلاش کی جارہی ہے میرا ایک ڈالر کا اکاونٹ ہے نہ پراپرٹی ،میں نے پاکستان سے باہر جاکر اپنے زور بازو سے پیسہ کمایا، انھوں نے کہا، پرویز مشرف نے کہاکل عمران خان کے جلسہ میں بھی ایوب خان والا ولولا تھا۔