لاہور پہنچنے والی فلائٹ کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
فوٹو : فائل
لاہور(ویب ڈیسک)ابوظہبی سے لاہور آنے والی فلائٹ کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنھیں ٹیسٹ کرنے کیلئے سروسز اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے.
یہ تمام افراد ابوظہبی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تھے، ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے.
مسافروں میں دو چینی اور دو پاکستانی طالب علم شامل ہیں، فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی ایم ایچ لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مسافروں کی چیکنگ کی گئی جس کے بعد چاروں مسافروں کو سروس ہسپتال منتقل کر کیاگیا.
ذرائع نے بتایا ہے کہ ابوظہبی سے اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچنے والے مسافروں میں دوران چیکنگ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی.
مسافروں میں چینی شہری نئے وانگ ، ہیو لیٹونگ اور پاکستانی طالب علم حارث ستار اور وقار یاسین شامل ہیں،
چین سے زیادہ تر لوگ ڈائریکٹ فلائٹس سے اور کچھ دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں.