حمزہ شہباز کی رمضان شوگرملز کیس میں ضمانت منظور
فوٹو : فائل
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی لاہور ہائی کورٹ نےرمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر لی ۔
حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات ہیں، حمزہ شہباز نے اس کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس کے مقدمات چل رہے ہیں اور حمزہ شہباز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔