منشیات سمگلنگ کیس، غیر ملکی خاتون ٹریسا پر فرد جرم عائد

0

لاہور ( ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی خاتون ٹریسا پر فردِ جرم عائد کر دی۔

فرد جرم عائد ہونے پر کمرہ عدالت میں خاتون نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزمہ کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا۔

غیر ملکی خاتون کے خلاف کیس کی سماعت لاہور کی سیشن عدالت میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔یادر ہے کہ غیر ملکی ملزمہ ٹریسا پر لاہور ائیرپورٹ سے بیرونِ ملک ہیروئن سمگل کرنے کا الزام ہے۔

ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے چالان سیشن کورٹ میں دائر کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.