پاکستان سمیت مشکل میں ساتھ دینے والے ممالک کا شکریہ، چین

0

فوٹو : فائل

بیجنگ(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی وباء سے متاثرہ ملک چین نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک ٹویٹ پیغام میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کوروناوائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے.

ترجمان نے کہا پاکستان، روس، کوریا، بیلارس، فرانس، جرمنی، ملائشیا اور یونیسف اس وائرس سے نمٹنے میں ہماری مدد کررہے ہیں، ہم مشکل میں ساتھ دینے والے ان تمام دوستوں کے شکرگزار ہیں۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 260 تک جاپہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی تقریباً تمام ہی ہلاکتیں ہوبائی صوبے میں ہوئی ہیں.

ووہان سے ہی اس وائرس کی ابتدا ہوئی ہے اور اب کئی ممالک اس پراسرار وائرس کی زد میں ہیں جبکہ ووہان میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہری اب بھی موجود ہیں.

پاکستان کی طرف سے چین کی مدد کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا اور وائرس پر قابو پانے تک پاکستان شہریوں کو منتقل نہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیاہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.