خواتین اراکین نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ووٹ نہ بیچنے کی قسم کھائی
script
پشاور( ویب ڈیسک) ووٹ بیچنے کے الزامات جھوٹے ہیں۔تحریکِ انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں وووٹ بیچنے کے الزامات کی صفائی میں قرانِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھا لی ہے۔
پشاور میں تحریکِ انصاف کی ایم پی اے نگینہ خان، نسیم حیات اور نرگس علی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے سوال اٹھایا ہے کہ ہمیں سنے بغیر سزا کیوں سنائی، بیس نے غداری کی تو صرف دس کے خلاف کارروائی کیوں کی۔
پی ٹی آئی کی ایم پی اے نگینہ خان، نسیم حیات اور نرگس علی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی سختی سے.. تردید کر دی ہے
script
خواتین اراکینِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم تینوں قرانِ پاک پر ہاتھ رکھ قسم کھاتی ہیں کہ ہم نے اپنی پارٹی کو ووٹ دیا تھا۔ اس موقع پر نرگس علی قران پاک اٹھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
رکنِ اسمبلی نگینہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی جوائن کر کے پارٹی کیلئے تنظیم سازی کی اور ممبرز بنائے۔ آج بھی پارٹی کے ساتھ وفادار ہوں اور کسی قسم کی کوئی لالچ نہیں ہے۔
script
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نے بلایا۔ نام آنے سے دس دن پہلے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا تھا کہ کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی۔
نگینہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسی پارٹی بنی جس میں ورکرز کو قران مجید اٹھا کر سچائی ثابت کرنا پڑتی ہے۔ ہم قران پاک پر حلف لینے کیلئے تیار ہیں۔