افواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز دیں گی،ترجمان پاک فوج

0

فوٹو : فائل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فروری2019میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی تاہم افواج پاکستان کی تیاری اور موثرجواب نےامن کاراستہ ہموارکیا ،افواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز دیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ڈیفنس رپورٹرز سے  نے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان نے 2دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف بقا کی جنگ لڑی، میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نےاس خطرے کواحسن طریقےسےنمٹایا اور جنرل قمرباجوہ کی سُپیریرملٹری اسٹریٹیجی نے جنوبی ایشیا کوتباہی سے بچایا، جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فروری2019میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی، افواج پاکستان کی تیاری اور موثرجواب نےامن کاراستہ ہموارکیا اور تینوں سروسز نے اپنے آپ کو قابل فورس کے طور پر منوایا

انھوں نے کہا کہ پاکستان اورافواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز کریں گی اور مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے، پہلےبھی کہا تھا جنگ شروع آپ کریں گے، ختم ہم کریں گے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا پاکستان20سال پہلے کی نیگٹو ریلیونس سے پوزیٹو میں جا چکا ہے، افواج اسلحے کے زور پر نہیں جذبہ ایمانی،عوام کی حمایت سےلڑتی ہیں، آرمی چیف نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا کیا اور پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں لگی آگ پورے خطےمیں پھیل سکتی ہے، جنرل باجوہ کی ملٹری ڈپلومیسی نے اقوام عالم میں پاکستان کامقام بلند کیا، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے خطےمیں امن کے لیے پاکستان کے کردارکو نمایاں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پرکوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیرملک، خطےمیں امن لانا ہے، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی نے ملکربہت سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا، بطور ترجمان کوئی بات ذاتی رائے نہیں ہوتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.