وزیر اعظم 2روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گے

0

فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع خرم دستگیر بھی ان کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں گورنر دمام شہزادہ سعود بن نائف السعود نے ان کا استقبال کیا ہے۔

وزیر اعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا جارہا ہے — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فوجی مشق ’گلف شیلڈ 1‘ کی تقریب میں شریک ہوں گے جس میں 24 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں دیگر عالمی رہنماوں سے بھی ملا قا تیں کر یں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.