نوازشریف سکہ بند منی لانڈر، میرا معاملا مختلف ہے۔ جہانگیر ترین
جہانگیر ترین :فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اپنے اور نوازشریف کے معاملا کو الگ الگ قرار دیتے ہوئے مقدمے کی نواز شریف سے مطابقت پیدا کرنے پر افسوس کااظہار کیاہے۔
پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے گے بیان میں جہانگیر ترین نے کہاہے میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے میرے اور نواز شریف کے مقدمے میں مطابقت پیدا کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں۔
جہانگیرترین نے کہانواز شریف ایک سکہ بند منی لانڈرر ہے، نواز شریف نے اپنی آمدن کی دستاویز دکھائیں نہ ہی اثاثوں کا کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش کیا۔
نواز شریف نے قطری خطوط کے علاوہ آج تک کسی بھی عدالت کو کوئی دستاویزی ثبوت مہیا نہیں کیا اور یہ بھی کہ نواز شریف نے اپنے فلیٹس بھی ظاہر نہیں کئے۔
جہانگیر ترین کا کہناہے کہ میری ٹیکس شدہ آمدن کا پورا ریکارڈ موجود ہے، میں نے اپنی آمدن اور اثاثوں کی پوری تفصیلات عدالت عظمیٰ میں پیش کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے اثاثے ظاہر کئے، جب کہ میرے خلاف فیصلہ تکنیکی وجوہات پر صادر کیا گیا اورمیری نظر ثانی کی درخواست تاحال زیر التواء ہے۔