حلقہ بندیوں پر 800سے زیادہ اعتراضات

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) آئندہ عام انتخابات کیلئے مجوزہ حلقہ بندیوں پراعتراضات جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔حلقہ بندیوں پر 8 سو سے زائد اعتراضات جمع کرائے گئے۔الیکشن کمیشن کل سے اعتراضات پرسماعتوں کا آغاز کرے گا

الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا آخری روز گزر گیا۔آخری روز حلقہ بندیوں کے لیے بنائے گئے کاونٹرز پر رش بڑھنے کی وجہ سے کاونٹرز کی تعداد چار سے بڑھا کر دس کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 8 سو سے زائد اعتراضات دائر کرائے گئے ہیں۔ پنجاب سے سب سے زیادہ اعترضات دائر ہوئے۔الیکشن کمیشن اعتراضات پر کل سے سماعتوں کا آغاز کرے گا۔

پہلے دو روز ضلع قصور ،بٹگرام اور شکارپور سے دائر اعتراضات سنے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے اعتراضات دائر کرنے والوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کی غیر موجودگی میں فیصلے کردئیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.