وادی نیلم میں آئندہ ہفتے مزید برفباری کا نیا الرٹ جاری
فوٹو : فائل
مظفرآباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آزاد کشمیر کی برفباری و تودے گرنے سے متاثرہ وادی نیلم میں آئندہ ہفتے مزید برفباری کا نیا الرٹ جاری ہو گیا ہے۔
حالیہ برفباری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں پہلے ہی 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں اب 20 جنوری سے24 تک مزید تک برفباری کا امکان ہے۔
بارش اور برفباری کے نئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے.
نئے الرٹ میں مزید جانی نقصان سے بچنےکے لئے مقامی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے آبادیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرے۔
رواں ہفتے ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث ملک بھر میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، سب سے زیادہ جانی نقصان وادی نیلم میں ہوا تھا۔