برفباری، بارشوں، تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ملک بھر میں برفباری، بارشوں، چھتیں، دیواریں اور برفانی تودے گرنےسے مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات آزاد کشمیر میں ہے جس کی تعداد 76 ہے.

این ڈی ایم اےکی تازہ رپورٹ کے مطابق تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی، بلوچستان میں برفباری سے 20 افراد جاں بحق ہوئے.

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو، آزاد کشمیر میں 76، گلگت بلتستان میں دو افراد جاں بحق ہوئے، برفباری سے 90 افراد زخمی ہوئے، 213 گھروں کو بھی برفباری سے نقصان پہنچا ہے.

این ڈی ایم اے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہتمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں،متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں.

نیلم ویلی متاثرین کے لیے آج مزید تین ہیلی کاپٹرخشک راشن خیمے، کمبل، ادویات اور دیگر امدادی سامان لیکر نیلم کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔2000 ٹینٹس، 1250 کمبل اور 2250 دیگر اشیاء پہنچا دی گئی ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.