وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقا ت کی درخواست کی تھی، اعلامیہ سپریم کورٹ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے وزیراعظم شاہد خاقان کی ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر ہوئی، سپریم کورٹ نے ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

آج شام سات بجے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اور چیف جسٹس سے ایک گھنٹہ پچاس منٹ ون آن ون ملاقات کی تھی۔

سپریم کورٹ کے پی آر او آفس نے ملاقات کے بعد اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر ہوئی، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کے زریعے ملاقا ت کی درخواست کی تھی۔

۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چیف جسٹس کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون ،فوری اور سستے انصاف کیلئے عدلیہ کو تمام ریسورس فراہمی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ایف بی آر اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو مقدمہ بازی کے باعث درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔۔ جب کہ چیف جسٹس نے معاملے کو فاسٹ ٹریک پر ڈالنے کی یقین دہانی۔

وزیراعظم نے کہا چیف جسٹس کے عوامی مفاد کے مقدمات پر بھی مکمل تعاون کیا جائے گا، تعلیم ، عوامی صحت اور اسپتالوں کے معاملے پر چیف جسٹس کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی۔۔

ملاقات میں وزیراعظم نے نجی میڈیکل کالجز کی تشکیل نو اور ماحولیات کے تحفظ پر بھی تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کومشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پانی کی فراہمی سے متعلق پالیسی کی منظوری سے بھی آگاہ کیا۔۔

ملاقات میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیاکہ عدلیہ اپنا آئینی کردار بغیر کسی خوف اور قانون کے مطابق ادا کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.